بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

جس غسل خانے میں پیشاب کیا جاتا ہو، اُس میں وضو

سوال:۔

غسل خانے میں ہم نہاتے ہیں اور نہاتے وقت پیشاب بھی کردیتے ہیں، کیا وہاں وضو کرنا جائز ہے یا کہ ناجائز؟

جواب:۔

غسل خانے میں پیشاب نہیں کرنا چاہئے،(۱) پختہ فرش کو اگر پاک کرلیا جائے تو وہاں وضو جائز ہے۔

  1. (۱) عن عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم نھٰی أن یبول الرجل فی مستحمہ ۔۔۔الحدیث۔ (ترمذی ج:۱ ص:۵)۔