وضوکےمسائل
جس غسل خانے میں پیشاب کیا ہو، اس میں وضو
سوال:۔
ہمارے گھر میں ایک غسل خانہ ہے، جہاں ہم سب نہاتے ہیں، اور رات کو اُٹھ کر پیشاب بھی کرتے ہیں، اور مجھے نماز پڑھنی ہوتی ہے، کیا اس غسل خانے میں وضو کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
غسل خانے میں پیشاب نہیں کرنا چاہئے، اس سے وسوسے کا مرض ہوجاتا ہے،(۱) اور اگر اس میں کسی نے پیشاب کردیا ہو تو وضو سے پہلے اس کو دھوکر پاک کرلینا چاہئے۔
- (۱) عن عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم نھٰی أن یبول الرجل فی مستحمہٖ وقال: ان عامۃ الوسواس منہ۔ وقال الترمذی: وقد كرہ قوم من أھل العلم البول فی المغتسل وقالوا: عامۃ الوسواس منہ۔ (ترمذی ج:۱ ص:۵)۔

