بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

غسل کے دوران وضو ٹوٹ جانا

سوال:۔

غسل کرنے سے پہلے وضو کیا، لیکن غسل کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے اور غسل کے بعد کوئی نماز بھی نہ پڑھنی ہو (کسی نماز کا وقت قریب نہ ہو) تو کیا غسل کے بعد وضو دوبارہ کرنا چاہئے؟

جواب:۔

اگر وضو ٹوٹنے کے بعد غسل کیا اور اس سے وضو کے اعضاء دوبارہ دُھل گئے، اس کے بعد وضو توڑنے والی کوئی چیز پیش نہیں آئی تو اس کا وضو ہوگیا، نماز بھی پڑھ سکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) ص:۱۰۳ کا حاشیہ نمبر ۵ اور صفحہ ۱۰۴ کا حاشیہ نمبر ۱، نیز ص: ۱۱۲ کا حاشیہ نمبر ۱ ملاحظہ ہوں۔