وضوکےمسائل
کیا نمازِ جنازہ والے وضو سے دُوسری نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟
سوال:۔
جو وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کے لئے کیا گیا تھا، اس وضو سے نمازِ پنج گانہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:۔
پڑھ سکتے ہیں! مگر نمازِ جنازہ کے لئے جو تیمم کیا جائے، اس سے دُوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔(۱)
- (۱) قولہ بخلاف صلٰوۃ جنازۃ أی فإن تیممھا تجوز بہ سائر الصلوات لٰـكن عند فقد الماء، وأما عند وجودہ إذا خاف فوتھا فإنما تجوز بہ الصلٰوۃ علٰی جنازۃ اُخریٰ إذا لم یكن بینھما فاصل كما مرّ، ولَا یجوز بہ غیرھا من الصلوات ۔۔۔الخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص:۲۴۵، قبیل مطلب فی تقدیر الغلوۃ)۔

