وضوکےمسائل
ایک وضو سے کئی نمازیں
سوال:۔
میں عصر کے وقت وضو کرلیتی ہوں اور اسی وضو سے مغرب اور عشاء کی نماز پڑھ لیتی ہوں، ہماری پڑوسن کہتی ہے کہ ہر نماز کے لئے الگ الگ وضو کرنا چاہئے، دونوں میں سے کیا صحیح ہے؟
جواب:۔
اگر وضو نہ ٹوٹے تو ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتے ہیں، ہر نماز کے لئے وضو ضروری نہیں، کرلے تو اچھا ہے۔(۱)
- (۱) عن سلیمان بن بریدۃ عن أبیہ قال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یتوضأ لكل صلاۃ فلما کان عام الفتح صلی الصلوات كلھا بوضوء واحد ومسح علٰی خفّیہ فقال عمر إنك فعلت شیئًا لمتکن فعلتہ؟ قال: عمدًا فعلتہ۔ قال أبو عیسٰی ۔۔۔ والعمل علٰی ھٰذا عند أھل العلم أنہ یصلی الصلوات بوضوء واحد ما لم یحدث، وکان بعضھم یتوضأ لكل صلاۃ إستحبابًا وإرادۃ الفضل۔ (ترمذی ج:۱ ص:۱۰، باب ما جاء أنہ یصلی الصلوات بوضوء واحد)۔

