وضوکےمسائل
ایک وضو سے کئی عبادات
سوال:۔
اگر وضو قرآنِ پاک پڑھنے کی نیت سے کیا، تو اس وضو سے نماز جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
وضو خواہ کسی مقصد کے لئے کیا ہو، اس سے نماز جائز ہے، اور نہ صرف نماز، بلکہ اس وضو سے وہ تمام عبادات جائز ہیں جن کے لئے طہارت شرط ہے۔(۱)
- (۱) والطھارۃ ۔۔۔ شرعًا النظافۃ عن حدث أو خبث ۔۔۔ وحكمھا إستباحۃ ما لَا یحل بدونھا وسببھا أی سبب وجوبھا ما لَا یحل فعلہ فرضا کان أو غیرہ کالصلاۃ ومس المصحف إلّا بھا أی بالطھارۃ۔ (الدر المختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۸۳، ۸۴، كتاب الطھارۃ)۔

