وضوکےمسائل
صرف غسل کرلیا تو کیا نماز پڑھ سکتا ہے؟
سوال:۔
غسل کرنے کے بعد نماز اَدا کرنے کے لئے وضو نہ کرے تو کیا نماز اَدا ہوجائے گی؟
جواب:۔
غسل کے اندر وضو بھی داخل ہوجاتا ہے، غسل کرنے کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، ہاں اگر وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرنا چاہئے۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أنّ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان لَا یتوضّأ بعد الغسل۔ (ترمذی، باب الوضوء بعد الغسل ج:۱ ص:۱۶)۔ وأیضًا: فلو أحدث قبلہ ینبغی إعادتہ۔ (حاشیۃ رد المحتار ج:۱ ص:۵۸ قبیل مطلب فی تحریر الصاع والمد والرطل، طبع ایچ ایم سعید)۔

