بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

غسل کے دوران وضو کرلیا تو دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں

سوال:۔

غسل کے وقت جو وضو کیا جاتا ہے، کیا اس وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نماز کے لئے علیحدہ وضو کرنا پڑے گا؟

جواب:۔

اس وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں، غسل کے بعد وضو کی ضرورت نہیں۔(۱)

  1. (۱) بل ورد ما یدل علٰی کراھتہ، أخرج الطبرانی فی الأوسط عن ابن عباس رضی اللہ عنھما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من توضأ بعد الغسل فلیس منّا ۔۔۔ أنّ عدم استحبابہ لو بقی متوضأً إلٰی فراغ الغسل ۔۔۔الخ۔ (حاشیہ ردالمحتار ج:۱ ص:۱۵۸، طبع ایچ ایم سعید)۔