وضوکےمسائل
مصنوعی بالوں پر مسح کرنا
سوال:۔
بعض لوگ سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے ہوتے ہیں، پھر اسی حالت میں وضو میں ان ہی بالوں پر مسح کرتے ہیں اور ان بالوں سمیت نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ کیا اس صورت میں مسح ہوجاتا ہے؟ اور کیا اس صورت میں نماز جائز ہے؟
جواب:۔
سر پر ایسے مصنوعی بال لگے ہوئے ہوں جو اُتارنے سے اُترسکیں تو ان پر مسح نہیں ہوتا، بلکہ ان کو اُتارکر سر پر مسح کرنا چاہئے۔(۱)
- (۱) فلو مسح علٰی طرف ذؤابۃ شدت علٰی رأسہ لم یجز۔ (شامی ج:۱ ص:۹۹، كتاب الطھارۃ)، أیضًا: ولَا یجوز المسح علی القلنسوۃ والعمامۃ وكذا لو مسحت المرأۃ علی الخمار۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶)۔ نیز حوالہ بالا۔

