وضوکےمسائل
کیا ٹوتھ برش مسواک کی سنت کا بدل ہے؟
سوال:۔
کیا برش اور ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے مسواک کا ثواب مل جاتا ہے جبکہ برش سے دانت اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں؟ یا پھر مخصوص مسواک ہی سنتِ نبوی کی برکات سے فیض حاصل کرنے کے لئے استعمال کی جائے؟
جواب:۔
بہتر تو یہی ہے کہ ادائے سنت کے لئے مسواک کا استعمال کیا جائے، برش استعمال کرنے سے بعض اہلِ علم کے نزدیک مسواک کی سنت ادا ہوجاتی ہے اور بعض کے نزدیک نہیں ہوتی۔(۱)
- (۱) امداد المفتین ج:۱ ص:۲۰ (طبع دارالعلوم کراچی)۔

