بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

سنت کا ثواب مسواک ہی سے ملے گا

سوال:۔

ہم عالموں اور مولوی صاحبان سے یہ سنتے آئے ہیں کہ مسواک کرنا سنتِ نبوی ہے، اور اس کا بہت اجر ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کیا یہ لازمی ہے کہ لکڑی کے بنے ہوئے مخصوص قسم کے مسواک سے منہ صاف کیا جائے، کیا یہ کافی نہیں کہ صرف منہ صاف کیا جائے، چاہے کوئی بھی شے اس مقصد کے لئے اِستعمال کی جائے۔ جیسا کہ آج کل لوگ برش اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ اِستعمال کرتے ہیں، کیا ٹوتھ پیسٹ اِستعمال کرنے سے مسواک کا ثواب نہیں ملتا؟ جبکہ مقصد صرف منہ کو بدبودار ہونے سے روکنا اور صاف رکھنا ہے۔

جواب:۔

اصل چیز تو مسواک ہی کا اِستعمال ہے، وہ اگر نہ ہو تو برش وغیرہ بھی اس کے قائم مقام ہوسکتے ہیں، لیکن سنت کا ثواب مسواک ہی سے ملے گا۔(۱)

  1. (۱) وفی النھر: ویستاك بكل عود إلّا الرمان والقصب، وأفضلہ الأراك ثم الزیتون روی الطبرانی: نعم السواك الزیتون من شجرۃ مباركۃ وھو سواكی وسواك الأنبیاء من قبلی۔ (رد المحتار علی الدر المختار، مطلب فی منافع السواك ج:۱ ص:۱۱۵، خیر الفتاویٰ ج:۲ ص:۵۳، امداد المفتین ج:۱ ص:۲۰)۔