وضوکےمسائل
مسواک کرنا خواتین کے لئے بھی سنت ہے
سوال:۔
کیا نماز سے پہلے وضو میں مسواک کرنا عورتوں کے لئے بھی اسی طرح سنت ہے جیسے مردوں کے لئے؟
جواب:۔
مسواک خواتین کے لئے بھی سنت ہے، لیکن اگر ان کے مسوڑھے مسواک کے متحمل نہ ہوں تو ان کے لئے دنداسہ کا استعمال بھی مسواک کے قائم مقام ہے، جبکہ مسواک کی نیت سے استعمال کریں۔(۱)
- (۱) وعند فقدہ (أی السواك) ۔۔۔ تقوم ۔۔۔ الْإصبع مقامہ كما یقوم العلك مقامہ للمرأۃ مع القدرۃ علیہ (در مختار) أی فی الثواب إذا وجدت النیۃ، وذالك أن المواظبۃ علیہ تضعف أسنانھا فیستحب لھا فعلہ بحر۔ ۔۔۔الخ۔ (شامی ج:۱ ص:۱۱۵، مطلب فی منافع السواك)۔ أیضًا: وعنھا (أی عائشۃ) قالت: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یستاك فیعطینی السواك لأغسلہ فأبدأ بہ فأستاك ثم أعسلہ وأدفعہ إلیہ۔ (مشكوٰۃ ج:۱ ص:۴۵ باب السواك)۔

