بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

وضو سے پہلے اور کھانے کے بعد مسواک کرنا

سوال:۔

مسواک کرکے عصر کا وضو کیا، پھر مغرب کی نماز کے لئے وضو کرنے سے پہلے دوبارہ مسواک کرنا ضروری ہے؟ حالانکہ عصر اور مغرب کے درمیان کچھ نہ کھایا اور نہ پیا ہو؟

جواب:۔

وضو کرتے وقت مسواک کرنا سنت ہے، خواہ وضو پر وضو کیا جائے، اور کھانے کے بعد مسواک کرنا الگ سنت ہے۔(۱)

  1. (۱) والسواك سُنّۃ مؤكدۃ۔ (در مختار) وفی التاتارخانیۃ عن التتمۃ: ویستحب السواك عندنا عند كل صلٰوۃ ووضوء وكل ما یغیر الفم وعند الیقظۃ ۔۔۔الخ۔ (شامی ج:۱ ص:۱۱۴، كتاب الطھارۃ، قبیل مطلب فی منافع السواك)۔ أیضًا: (والسواك سُنّۃ) ۔۔۔ وذالك لما روی عنہ صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: لو لَا أن أشُقَّ علٰی اُمّتی لأمرتھم بالسواك عند كل طھور۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۳۰۱، باب السواك)۔