وضوکےمسائل
وضو کے بعد اعضا پر لگا پانی پاک ہے
سوال:۔
ایک صاحب نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ وضو کے بعد جس رومال سے ہاتھ صاف کیا ہے، وہ ناپاک ہوجاتا ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب:۔
وضو کے بعد جو پانی اعضاء کو لگا رہ جاتا ہے، وہ پاک ہے۔ اگر اس کو تولیہ سے صاف کردیا جائے تو تولیہ کے ناپاک ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔(۱)
- (۱) ورد بأن ما یصیب مندیل المتوضیٔ وثیابہ عفو اتفاقًا، وإن كثر (وھو طاھر) در مختار۔ وفی الشامی (قولہ عفو اتفاقا) أی لَا مؤاخذۃ فیہ ۔۔۔الخ۔ (درمختار مع الشامی ج:۱ ص:۲۰۰، باب المیاہ)۔

