توہمپرستی
نظرِبدسےبچانےکےلئےبچےکےسیاہدھاگاباندھنا
سوال:۔
بچے کی پیدائش پر مائیں اپنے بچوں کو نظرِ بد سے بچانے کے لئے اس کے گلے یا ہاتھ کی کلائی میں کالے رنگ کی ڈوری باندھ دیتی ہیں، یا بچے کے سینے یا سر پر کاجل سے سیاہ رنگ کا نشان لگادیا جاتا ہے تاکہ بچے کو بری نظر نہ لگے۔ کیا یہ فعل دُرست ہے؟
جواب:۔
اگر اِعتقاد کی خرابی نہ ہو تو جائز ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ بدنما کردیا جائے تاکہ نظر نہ لگے۔(۱)
- (۱) وكل حدیث فیہ نھی عن الرقٰی والتمائم والتولۃ فمحمول علٰی ما فیہ شرك أو إنھماك فی التسبب بحیث یغفل عن الباری جل شأنہ۔ (حجۃ اللہ البالغۃ ج:۲ ص:۱۹۴، طبع مصر)۔

