توہمپرستی
شادیپردروازےمیںتیلڈالنےکیرسم
سوال:۔
یوں تو ہمارے معاشرے میں بہت سی سماجی بُرائیاں ہیں۔ لیکن شادی بیاہ کے معاملوں میں ہمارے توہم پرست لوگ حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ شادی والے دن جب دُولہا میاں دُلہن کو لے کر گھر آتا ہے تو دُولہا اور دُلہن اس وقت تک گھر کے دروازے کے اندر نہیں آسکتے جب تک گھر کے دروازے کے دونوں طرف تیل نہ پھینک دیا جائے، بعد ازاں دُلہن اس وقت تک کسی کام کو ہاتھ نہیں لگاسکتی جب تک ایک خاص قسم کا کھانا جس میں بہت سی اجناس شامل ہوتی ہیں پکا نہیں لیتی۔ میرے خیال میں یہ سراسر توہم پرستی اور فضول رسمیں ہیں، کیونکہ شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمیں ایسے کسی رسم و رواج کا پتہ نہیں ملتا۔ برائے مہربانی آپ شریعت کی رُو سے بتائیں کہ اسلامی معاشرے میں ایسی رُسوم کی کیا حیثیت ہے؟
جواب:۔
آپ نے جن رسموں کا ذکر کیا ہے وہ بلاشبہ توہم پرستی ہے، غالباً یہ اور اس قسم کی دُوسری رسمیں ہندو معاشرے سے لی گئی ہیں۔

