توہمپرستی
اُلّوبولنااورنحوست
سوال:۔
اگر کسی مکان کی چھت پر اُلّو بیٹھ جائے یا کوئی شخص اُلّو دیکھ لے تو اس پر تباہیاں اور مصیبتیں آنا شروع ہوجاتی ہیں، کیونکہ یہ ایک منحوس جانور ہے۔ اس کے برعکس مغرب کے لوگ اسے گھروں میں پالتے ہیں۔ مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب:۔
نحوست کا تصوّر اسلام میں نہیں ہے، (۱)البتہ یہ بات ضرور ہے کہ اُلّو ویرانہ چاہتا ہے، جب کوئی قوم یا فرد اپنی بدعملیوں کے سبب اس کا مستحق ہو کہ اس پر تباہی نازل ہو تو اُلّو کا بولنا اس کی علامت ہوسکتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ اُلّوکا بولنا تباہی و مصیبت کا سبب نہیں، بلکہ انسان کی بدعملیاں اس کا سبب ہیں۔(۲)
- (۱) ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان لَا یتطیر من شیء۔ (مشکوٰۃ ص:۳۹۲، باب الفال والطیرۃ)۔
- (۲) ﵟ وَمَآ أَصَٰبَكُم مِّن مُّصِيبَةٖ فَبِمَا كَسَبَتۡ أَيۡدِيكُمۡ وَيَعۡفُواْ عَن كَثِيرٖ ٣٠ ﵞ الشورى ٣٠۔

