بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

نجومی‌کو‌ہاتھ‌دکھانا

سوال:۔

جناب مولانا صاحب! ہمیں ہاتھ دِکھانے کا بہت شوق ہے، ہر دیکھنے والے کو دِکھاتے ہیں۔ بتائیے کہ یہ باتیں ماننی چاہئیں یا نہیں؟

جواب:۔

ہاتھ دِکھانے کا شوق بڑا غلط ہے، اور ایک بے مقصد کام بھی، اور اس کا گناہ بھی بہت بڑا ہے۔(۱) جس شخص کو اس کی لت پڑجائے وہ ہمیشہ پریشان رہے گا اور ان لوگوں کی اَنٹ شَنٹ باتوں میں اُلجھا رہے گا۔

  1. (۱) عن حفصۃ رضی اللہ عنھا قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من أتٰی عرّافًا فسألہ عن شیء لم یقبل لہ صلٰوۃ أربعین لیلۃ۔ رواہ مسلم۔ (مشكٰوۃ ص:۳۹۳، باب الکھانۃ، الفصل الأوّل)۔