بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

بُرجوں‌اور‌ستاروں‌میں‌کوئی‌ذاتی‌تأثیر‌نہیں

سوال:۔

اپنی قسمت کا حال دریافت کرنا یا اخبارات وغیرہ میں جو کیفیات یا حالات درج کئے جاتے ہیں کہ فلاں برج والے کے ساتھ یہ ہوگا وہ ہوگا، پڑھنا یا معلوم کرنا دُرست ہے؟ اور اس بات پر یقین رکھنا کہ فلاں تاریخ کو پیدا ہونے والے کا برج فلاں ہے، گناہ ہے؟

جواب:۔

اہلِ اسلام کے نزدیک نہ تو کوئی شخص کسی کی قسمت کا صحیح صحیح حال بتاسکتا ہے، نہ برجوں اور ستاروں میں کوئی ذاتی تأثیر ہے۔ ان باتوں پر یقین کرنا گناہ ہے،(۱) اور ایسے لوگ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں اور توہم پرست بن جاتے ہیں۔

  1. (۱) والتنجیم ۔۔۔ إنا زجر عنہ من ثلاثۃ أوجہ، أحدھا أنہ مضر بأکثر الخلق، وثانیھا: أن أحکام النجوم تخمین محض، وثالثھا: أنہ لَا فائدۃ فیہ۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص:۴۴)۔