بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

نجوم‌پر‌اِعتقاد‌کفر‌ہے

سوال:۔

میں نے اپنے لڑکے کی شادی کا پیغام ایک عزیز کے ہاں دیا، انہوں نے کچھ دن بعد جواب دیا کہ میں نے علم الاعداد اور ستاروں کا حساب نکلوایا ہے، میں مجبور ہوں کہ بچوں کے ستارے آپس میں نہیں ملتے، اس لئے میری طرف سے اِنکار سمجھیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ از رُوئے شرع ان کا یہ فعل کہاں تک دُرست ہے؟

جواب:۔

نجوم پر اِعتقاد کفر ہے۔(۱)

  1. (۱) وصناعۃ التنجیم اتی مضمونھا الأحکام والتأثیر وھو الْإستدلَال علی الحوادث الأرضیۃ بأحوال الفلکیۃ ۔۔۔ مناعۃ محرمۃ بالکتاب والسُّنَّۃ بل ھی محرمۃ علٰی لسان جمیع المرسلمین۔ (شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۵۶۸)۔ وتصدیق الکاھن بما یخبرہ عن الغیب کفر لقولہ علیہ السلام: من أتٰی کاھنًا فصدقہ بما یقول فقد کفر بما أنزل اللہ تعالٰی علٰی محمد ۔۔۔ والمنجّم إذا ادعی العلم بالحوادث الآتیۃ فھو مثل الکاھن۔ (شرح عقائد ص: ۱۶۹، ۱۷۰)۔