توہمپرستی
عصرکےبعدجھاڑودینا،چپلکےاُوپرچپلرکھناکیساہے؟
سوال:۔
ہمارے بزرگ کہتے ہیں کہ ۱:۔عصر کی اَذان کے تھوڑی دیر بعد جھاڑو نہیں دینی چاہئے، یعنی اس کے بعد کسی بھی وقت جھاڑو نہیں دینی چاہئے، اس طرح کرنے سے مصیبتیں نازل ہوتی ہیں۔ ۲:۔چپل کے اُوپر چپل نہیں رکھنی چاہئے۔۳:۔جھاڑو کھڑی نہیں رکھنی چاہئے۔ ۴:۔چارپائی پر چادر لمبائی والی جانب کھڑے ہوکر نہیں بچھانی چاہئے۔
جواب:۔
یہ ساری باتیں شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتیں، ان کی حیثیت توہم پرستی کی ہے۔(۱)
- (۱) اغلاط العوام ص:۴۸ شگون اور فال کی اغلاط۔

