توہمپرستی
صفرکےآخریبدھکیشرعیحیثیت
سوال:۔
آخری بدھ کیا ہے؟ اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیونکہ بعض لوگ اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ: اس روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیماری سے شفایاب ہوئے تھے۔ اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تھے اور اسی بیماری میں بارہ ربیع الاوّل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوگیا تھا۔ براہِ مہربانی دونوں میں سے جو بات ٹھیک ہے، اس کی نشاندہی فرمائیں۔ جواب بریلوی مسلک کے مطابق دیں۔
جواب:۔
آخری بدھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے، اور ربیع الاوّل میں وصال فرمایا۔ اس لئے آخری بدھ کو مٹھائیاں تقسیم کرنا اور یوں سمجھنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شفایاب ہوئے تھے، غلط ہے۔(۱)
- (۱) حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مسئلہ(۲) ماہِ صفر میں آخری بدھ جو ہوتا ہے اس کی کیا اصل ہے؟ سنا ہے کہ اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت زیادہ خراب تھی، مجھے اس دن کیا کرنا چاہئے؟ جواب: دونوں باتیں بالکل بے اصل اور غلط ہیں، بلکہ حدیث میں ماہِ صفر کا کوئی خاص اہتمام کرنے کی ممانعت آئی ہے، قال علیہ السلام: لَا ھامۃ ولَا صفر ۔۔۔ الحدیث۔ (اغلاط العوام ص:۴۹ شگون اور فال کی اغلاط)۔

