بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

ماہِ‌صفر‌کو‌منحوس‌سمجھنا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

کیا صفر کا مہینہ خصوصی طور پر ابتدائی تیرہ دن جس کو عرف میں ’’تیرہ تیزی‘‘ کہا جاتا ہے، یہ منحوس ہے؟

جواب:۔

صفر کے مہینے کو منحوس سمجھنا جاہلیت کی رسم ہے،(۱) مسلمان تو اس کو ’’صفر المظفر‘‘ اور ’’صفر الخیر‘‘ سمجھتے ہیں، یعنی خیر اور کامیابی کا مہینہ۔

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’لَا عدویٰ ۔۔۔ ولَا صفر‘‘ (مشکوٰۃ ج:۲ ص:۳۹۱، ۳۹۲ کتاب الطب والرقی، باب الفال والطیرۃ) ’’ولَا صفر‘‘ کانت العرب ۔۔۔ قیل کانوا یتشأمون بدخول صفر فقال صلی اللہ علیہ وسلم: ولَا صفر۔ (حاشیہ نمبر۳، مشکوٰۃ ص:۳۹۲، باب الفال والطیرۃ، أیضًا اغلاط العوام ص:۴۹ طبع زمزم)۔