توہمپرستی
یومِعاشوراکیاہے؟اسدنکیاکرناچاہئے؟
سوال:۔
یومِ عاشورا سے کیا مراد ہے؟
سوال:۔
اس ماہ میں مولوی تاریخی حقائق کو توڑ موڑ کر سامعین (عوام) کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس وجہ سے عام مسلمان فرضوں کو چھوڑ کر رُسومات میں پڑگئے ہیں۔
سوال:۔
اکابرین کے اَیام منائے جاتے ہیں، مگر عمل میں بالکل کوتاہ ہیں، اس پر روشنی ڈالیں۔
جواب:۔
’’عاشورا‘‘ محرّم کی دسویں تاریخ کو کہتے ہیں، یہ دن اُممِ سابقہ میں فضیلت کا دن مانا جاتا تھا،(۱) ایک زمانے میں اس کا روزہ فرض تھا، رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت سے اُس کی فرضیت منسوخ ہوگئی، مگر اِستحباب اب بھی باقی ہے۔(۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: مجھے اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ اس دن کا روزہ سال کے روزوں کے برابر ہو۔(۳) حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی اتفاق سے اسی دن ہوئی،(۴) اس لئے ایک فرقے نے نہ صرف اس دن کو بلکہ پورے محرّم کو سوگ کا مہینہ بنالیا ہے۔
جواب:۔
اہلِ سنت کے نزدیک ان ایام میں حضرت موصوف رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان روافض کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے دُرست نہیں۔(۵)
جواب:۔
ہمارے نزدیک اکابر کا اُسوۂ حسنہ اپنانے کی ضرورت ہے،(۶) دن منانے سے کچھ نہیں ہوتا۔(۷)
- (۱) عن ابن عباس قال: قدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المدینۃ، فوجد الیھود یصومون یوم عاشوراء، فسئلوا عن ذالك، فقالوا: ھٰذا الیوم الذی أظھر اللہ فیہ موسٰی وبنی اسرائیل علٰی فرعون ، فنحن نصوم تعظیمًا لہ۔ (مسلم ج:۱ ص:۳۵۹، طبع قدیمی)۔
- (۲) قال القاضی عیاض وکان بعض السلف یقول: کان صوم عاشوراء فرضًا وھو باق علٰی فرضیتہ لم ینسخ، قال وانقرض القائلون بھٰذا وحصل الْإجماع علٰی انہ لیس بفرض وانما ھو مستحب ۔۔۔الخ۔ (شرح مسلم للنووی ج:۱ ص:۳۵۸)۔
- (۳) وصیام یوم عاشوراء احتسب علی اللہ ان یکفّر السنۃ التی قبلہ۔ رواہ مسلم۔ (صحیح مسلم، باب فضل صوم المحرم ج:۱ ص:۳۶۷، طبع قدیمی)۔
- (۴) وقتل یوم الجمعۃ یوم عاشوراء سنۃ احدی وستین بکربلا ۔۔۔ الخ۔ (الْإكمال فی آخر المشکوٰۃ ص: ۵۹۰)۔
- (۵) عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تشبّہ بقوم فھو منھم۔ (مشکوٰۃ ص:۳۷۵)۔
- (۶)ﵟ وَٱتَّبِعۡ سَبِيلَ مَنۡ أَنَابَ إِلَيَّۚ ﵞ لقمان ١٥۔ وقال ابن عطاء: صاحب من تری علیہ أنوار خدمتی۔ (تفسیر نسفی ج:۲ ص:۷۱۵)۔
- (۷) ومنھا إلتزام العبادات المعینۃ فی أوقات معینۃ لم یوجد لھا ذٰلك التعیین فی الشریعۃ۔ (الْإعتصام ج:۱ ص:۳۹، لأبو إسحاق شاطبی، طبع بیروت)۔

