بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

مہینوں‌کی‌نحوست

سوال:۔

اسلام میں نحوست منحوس وغیرہ نہیں، جبکہ ایک حدیث ماہِ صفر کو منحوس قرار دے رہی ہے۔ حدیث کا ثبوت اس کاغذ سے معلوم ہوا جو کہ کراچی میں بہت تعداد کے ساتھ بانٹے گئے ہیں۔

جواب:۔

ماہِ صفر منحوس نہیں، اسے تو ’’صفر المظفر‘‘ اور ’’صفر الخیر‘‘ کہا جاتا ہے، یعنی کامیابی اور خیر و برکت کا مہینہ۔ ماہِ صفر کی نحوست کے بارے میں کوئی صحیح روایت نہیں، اس سلسلے میں جو پرچے بعض لوگوں کی طرف سے شائع ہوتے ہیں، وہ بالکل غلط ہیں۔(۱)

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’لَا عدویٰ ۔۔۔ ولَا صفر‘‘ (مشکوٰۃ ص:۳۹۱، ۳۹۲ کتاب الطب والرقی، باب الفال والطیرۃ) ’’ولَا صفر‘‘ کانت العرب ۔۔۔ قیل کانوا یتشأمون بدخول صفر فقال صلی اللہ علیہ وسلم: ولَا صفر۔ (حاشیہ نمبر۳، مشکوٰۃ ص:۳۹۲، باب الفال والطیرۃ، اغلاط العوام ص:۴۹ طبع زمزم)۔