بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

توہم‌پرستی

عورتوں‌کو‌مختلف‌رنگوں‌کے‌کپڑے‌پہننا‌جائز‌ہے؟

سوال:۔

ہمارے بزرگ چند رنگوں کے کپڑے اور چوڑیاں (مثلاً کالے، نیلے) رنگ کی پہننے سے منع کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فلاں رنگ کے کپڑے پہننے سے مصیبت آجاتی ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟

جواب:۔

مختلف رنگ کی چوڑیاں اور کپڑے پہننا جائز ہے۔(۱) اور یہ خیال کہ فلاں رنگ سے مصیبت آئے گی محض توہم پرستی ہے، رنگوں سے کچھ نہیں ہوتا، اعمال سے انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں مقبول یا مردود ہوتا ہے۔(۲)

  1. (۱) وکرہ لبس المعصفر والمزعفر الأحمر والأصفر للرجال مفادہ أنہ لَا یکرہ للنساء ولَا بأس بسائر الألوان ۔۔۔الخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۶ ص:۳۵۸، فصل فی اللبس)۔
  2. (۲) ﵟ إِنَّ أَكۡرَمَكُمۡ عِندَ ٱللَّهِ أَتۡقَىٰكُمۡۚ ﵞ الحجرات ١٣۔ أیضًا: عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن اللہ لَا ینظر إلٰی صوركم وأموالكم ولٰـكن ینظر إلٰی قلوبکم وأعمالكم۔ رواہ مسلم۔ (مشكٰوۃ ص:۴۵۴ باب الریاء والسُّمعۃ)۔