توہمپرستی
اسلامنحوستکاقائلنہیں،نحوستانسانکیبدعملیمیںہے
سوال:۔
ہمارے مذہب اسلام میں نحوست کی کیا اہمیت ہے؟ بعض لوگ پاؤں پر پاؤں رکھنے کو نحوست سمجھتے ہیں، کچھ لوگ اُنگلیاں چٹخانے کو نحوست سمجھتے ہیں، کچھ لوگ جمائیاں لینے کو نحوست سمجھتے ہیں، کوئی کہتا ہے فلاں کام کے لئے فلاں دن منحوس ہے۔
جواب:۔
اسلام نحوست کا قائل نہیں، اس لئے کسی کام یا دن کو منحوس سمجھنا غلط ہے۔ نحوست اگر ہے تو انسان کی اپنی بدعملی میں ہے، پاؤں پر پاؤں رکھنا جائز ہے، اُنگلیاں چٹخانا نامناسب ہے،(۱) اور اگر جمائی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھنے کا حکم ہے۔(۲)
- (۱) وفرقعۃ الأصابع وتشبیکھا ۔۔۔ فلو لدون حاجۃ بل علٰی سبیل العبث کرہ تنزیھًا ۔۔۔الخ۔ (شامی ج:۱ ص:۶۴۲)۔
- (۲) قال صلی اللہ علیہ وسلم: اذا تثاءب أحدكم فلیمسك علٰی فیہ ۔۔۔ الخ۔ (ابوداؤد ج:۲ ص:۳۲۹، طبع سعید)۔

