رُسومات
ماںکےدُودھنہبخشنےکیروایتکیحقیقت
سوال:۔
اولاد کے لئے ماں کے دُودھ بخشنے کی جو روایات ہم ایک عرصے سے سنتے آئے ہیں، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آج کل مائیں اولاد کی پروَرِش ڈبوں کے دُودھ پر کرتی ہیں، وہ کس طرح دُودھ بخشیں گی؟
جواب:۔
دُودھ بخشنے کی روایت تو کہیں میری نظر سے نہیں گزری، غالباً اس کا مطلب یہ ہے کہ ماں کا حق اتنا بڑا ہے کہ آدمی اس کو ادا نہیں کرسکتا، اِلَّا یہ کہ ماں اپنا حق معاف کردے۔

