بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رُسومات

جھلی‌میں‌پیدا‌ہونے‌والا‌بچہ‌اور‌اس‌کی‌جھلی

سوال:۔

بعض بچوں کی ولادت خواہ لڑکا ہو یا لڑکی ایک جھلی میں ہوتی ہے، جسے برقع بھی کہا جاتا ہے۔ بعض خواتین و حضرات کا کہنا یہ ہے کہ اس جھلی کو سکھاکر رکھ لیا جائے، بہت نیک فال ثابت ہوتی ہے، اور اس جھلی میں پیدا ہونے والا بچہ بھی بہت خوش نصیب ہوتا ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں فرمائیے کہ جھلی رکھ لینا دُرست ہے؟ پھینک دینا دُرست ہے؟ یا دفن کردینا دُرست ہے؟

جواب:۔

یہ جھلی عموماً دفن کردی جاتی ہے، اس کو رکھنے اور ایسے بچے کے خوش نصیب ہونے کا قرآن و حدیث میں کہیں ثبوت نہیں۔