رُسومات
کیااُنگلیاںچٹخانامنحوسہے؟
سوال:۔
کیا اُنگلیاں چٹخانا منحوس ہے؟ اور اگر ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب:۔
اسلام نحوست کا قائل نہیں، البتہ نماز میں اُنگلیاں چٹخانا مکروہ ہے اور بیرونِ نماز بھی پسندید نہیں، فعلِ عبث ہے۔(۱)
- (۱) ویکرہ أن یشبك أصابعہ وأن یفرقع كذا فی فتاویٰ قاضیخان ۔۔۔ والفرقعۃ خارج الصلاۃ کرھھا کثیر من الناس۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۰۶، الفصل الثانی فیما یکرہ فی الصلاۃ وما لَا یکرہ)۔

