بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رُسومات

عیدی‌مانگنے‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

عید کے دنوں میں جس کو دیکھو عیدی لینے پر تلا ہوا ہوتا ہے، خیر بچوں کا تو کیا کہنا، گوشت والے کو دیکھو، سبزی والے کو دیکھو۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس طرح جو عیدی لوگ لیتے ہیں، وہ حرام ہے یا اس کی کوئی شرعی حیثیت بھی ہے؟

جواب:۔

عیدی مانگنا تو جائز نہیں،(۱) البتہ خوشی سے بچوں کو، ماتحتوں کو، ملازموں کو ہدیہ دے دیا جائے تو بہت اچھا ہے، مگر اس کو لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے، نہ اس کو سنت تصوّر کیا جائے۔

  1. (۱) عن أبی حرۃ الرقاشی عن عمہٖ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ألَا لَا تظلموا! ألَا لَا یحل مال امریٔ الّا بطیب نفس منہ۔ رواہ البیھقی۔ (مشکوٰۃ ص:۲۵۵، باب الغصب والعاریۃ، الفصل الثانی، طبع قدیمی)۔