رُسومات
بچوںکوکالےرنگکاڈوراباندھنایاکاجلکاٹکالگانا
سوال:۔
لوگ عموماً چھوٹے بچوں کو نظرِبد سے بچانے کے لئے کالے رنگ کا ڈورا یا پھر کالا کاجل کا ٹکا نما لگادیتے ہیں، کیا یہ عمل شرعی لحاظ سے دُرست ہے؟
جواب:۔
اگر اِعتقاد کی خرابی نہ ہو تو جائز ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ بدنما کردیا جائے تاکہ نظر نہ لگے۔(۱)
- (۱) وكل حدیث فیہ نھٰی عن الرقٰی والتمائم والتولۃ فمحمول علٰی ما فیہ شرك أو انھماك فی التسبب بحیث یغفل عن الباری جل شأنہٗ۔ (حجۃ اللہ البالغۃ ج:۲ ص:۱۹۴، طبع مصر)۔

