بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنات

چکردار‌ہوا‌کے‌بگولے‌کے‌بارے‌میں‌شریعت‌کا‌کیا‌حکم‌ہے؟

سوال:۔

یہ جو چکردار ہوا کا بگولا ہوتا ہے، جسے ہوا جھولنا کہتے ہیں، اس کے بارے میں یہاں کے لوگ مختلف نظریات رکھتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ جنات ہوتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ پریوں کا غول گزرتا ہے، کوئی اَصحاب کی سواری کہتا ہے، قدیم درخت یا عمارت جو کہ جنات کے اثرات سے مشہور ہو، یہ ہوا چکر کاٹتی ہوئی اکثر وہیں سے گزرتی ہے، بعض دفعہ بڑی بڑی چیزیں بھی یہ ہوا کا بگولا اُٹھاکر لے اُڑتا ہے۔ ایک دفعہ ایک لڑکے نے اس ہوا کے چکر میں اپنا جوتا پھینکا اور مشہور بات تھی کہ یہ جو اس ہوا میں جوتا پھینک دے، جوتا سکوں سے بھرا ملے گا۔ مگر وہ لڑکا شہر سے دو میل دُور بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا ملا، نہ جانے اسے ہوا اُٹھاکر لے گئی یا اور کسی طرح وہاں پہنچا؟ براہِ کرم اس ہوا کے بارے میں ضرور بہ ضرور آگاہی فرماکر یہاں کے لوگوں کے غلط نظریات سے چھٹکارے کی راہ نکالیں۔

جواب:۔

شریعت نے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، ممکن ہے کہ اس میں جنات ہوتے ہوں، اور اس لڑکے کو بھی جنات ہی اُٹھاکر لے گئے ہوں۔