جنات
ہمزادکیحقیقتکیاہے؟
سوال:۔
ہمزاد کی شرعی حقیقت کیا ہے؟ کیا یہ واقعی اپنا وجود رکھتا ہے؟
جواب:۔
حدیث میں ہے کہ: ’’ہر آدمی کے ساتھ ایک فرشتہ اور ایک شیطان مقرّر ہے۔ فرشتہ اس کو خیر کا مشورہ دیتا ہے اور شیطان شر کا حکم کرتا ہے۔(۱)‘‘ ممکن ہے اسی شیطان کو ’’ہمزاد‘‘ کہہ دیا جاتا ہو، ورنہ اس کے علاوہ ہمزاد کا کوئی شرعی ثبوت نہیں۔
- (۱) عن ابن مسعود قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما منكم من أحد إلّا وقد وكل بہ قرینہ من الجنّ وقرینہ من الملائكۃ ۔۔۔الخ۔ (مشکوٰۃ، باب فی الوسوسۃ ص:۱۸)۔

