جنات
کیااِبلیسکیاولادہے؟
سوال:۔
کیا اِبلیس کی اولاد ہے؟ اگر اکیلا ہے تو وہ اتنی بڑی مخلوق کو ایک ہی وقت میں گمراہ کیسے کرلیتا ہے؟ اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں۔
جواب:۔
قرآن مجید میں ہے کہ اس کی آل و اولاد بھی ہے اور اس کے اَعوان و اَنصار بھی کثیر تعداد میں ہیں۔(۱) چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ شیطان پانی کی سطح پر اپنا تخت بچھاتا ہے اور اپنے ماتحتوں کو روزانہ کی ہدایات دیتا ہے اور پھر روزانہ کی کارگزاری بھی سنتا ہے۔(۲)
- (۱) ﵟ أَفَتَتَّخِذُونَهُۥ وَذُرِّيَّتَهُۥٓ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِي وَهُمۡ لَكُمۡ عَدُوُّۢۚ ﵞ الكهف ٥٠۔
- (۲) عن جابر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان إبلیس یضع عرشہ علی الماء ثم یبعث سرایاہ یفتنون الناس، فأدناھم منہ منزلۃ أعظمھم فتنۃ، یجیء أحدھم فیقول: فعلت كذا وكذا، فیقول: ما صنعت شیئًا! قال ثم یجیء أحدھم فیقول: ما ترکتہ حتّٰی فرقت بینہ وبین امرأتہ، قال: فیدنیہ منہ ویقول: نعیم أنت! قال الأعمش: أراہ قال فیلتزمہ۔ رواہ مسلم۔ (مشکوٰۃ ص:۱۸، کتاب الْإیمان، باب فی الوسوسۃ)۔

