بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنات

کیا‌عام‌اِنسانوں‌کی‌جنوں‌سے‌دوستی‌ہوسکتی‌ہے؟

سوال:۔

کیا انبیاء علیہم السلام کے علاوہ عام اِنسانوں کی جنوں سے دوستی ہوسکتی ہے؟

جواب:۔

جو جنات مسلمان ہیں اور انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام پر اِیمان رکھتے ہیں، ان کی دوستی و محبت تو انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور دُوسرے مقبولانِ اِلٰہی سے ہوسکتی ہے، لیکن جو جنات انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام پر اِیمان نہیں رکھتے، ان کی دوستی شیاطین کے ساتھ یا بُرے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے، اہلِ اِیمان کے ساتھ نہیں ہوتی۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَۖ ﵞأی منا المؤمنون ومنا الکافر ۔۔۔ ﵟ وَأَنَّا مِنَّا ٱلۡمُسۡلِمُونَ وَمِنَّا ٱلۡقَٰسِطُونَۖ ﵞ أی منا المسلم ومنا القاسط، وھو الجائر عن الحق الناكب عنہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۶ ص:۳۲۲، ۳۲۳، سورۃ الجن)۔ وایضاً تفصیل کے لئے: آکام المرجان ص:۵۴،۵۵ الباب الحادی والعشرون، الباب الثانی والعشرون، الثالث والعشرون دیکھیں۔