بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنات

رُوحانی‌عملیات‌کی‌حقیقت‌اور‌اُس‌کی‌اجازت

سوال:۔

اکثر اخبارات اور رسالوں میں رُوحانی عمل بتایا جاتا ہے، جو صاحب یہ طریقہ لکھتے ہیں کہ اتنی دفعہ یہ پڑھ لیں، یہ کرلیں اور وہ کرلیں، اس کی کیا حیثیت ہے؟ نیز کوئی عمل کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے؟ اور اِجازت کس سے لی جائے؟

جواب:۔

رُوحانی عمل تو وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کی اصلاح و فلاح کے لئے بتایا ہے، آج کل ٹونے ٹوٹکوں کا نام لوگوں نے ’’رُوحانی علاج‘‘ رکھ لیا ہے۔

ایسے عمل کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں، البتہ کچھ تسبیحات پڑھنی ہوں تو اس کے بارے میں دریافت فرمائیں۔