جنات
جناتیامختلفعلومکےذریعےعملیاتکرنےوالوںکاشرعیحکم
سوال:۔
مختلف علوم یا جنات کے ذریعے آج کل عامل حضرات جو عملیات وغیرہ کرتے ہیں ایسے عامل اور ان کے معتقدین کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ راہِ اِعتدال کیا ہے؟
جواب:۔
شرعاً اس کا کوئی اعتبار نہیں، اور نہ ہی اس کی بنا پر اِلزام عائد کیا جاسکتا ہے، اور نہ ہی شرعی حکم صادر کیا جاسکتا ہے۔(۱) البتہ شریعت کے مطابق عملیات کے ذریعے رُوحانی علاج کی اجازت ہے۔
- (۱) ﵟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱجۡتَنِبُواْ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعۡضَ ٱلظَّنِّ إِثۡمٞۖ وَلَا تَجَسَّسُواْ وَلَا يَغۡتَب بَّعۡضُكُم بَعۡضًاۚ ﵞ الحجرات ١٢، تفسیر ابن کثیر ج:۵ ص: ۶۵۴) أیضًا (تلخیص الجواب) یجوز بل یستحب وقد یجب ان یذب عن المظلوم وأن ینصر فإن نصر المظلوم مأمور بہ بحسب الْإمکان، وإذا بریٔ المصاب بالدعاء والذکر وأمر الجن ونھیم وانتھارھم وسبھم ولعنھم ونحو ذٰلك من الكلام حصل المقصود، وإن کان ذٰلك یتضمن مرض طائفۃ من الجن أو موتھم فھم الظالمون لأنفسھم إذا کان الراقی الداعی المعالج لم یتعد علیھم۔ (آکام المرجان ص:۱۱۱ الباب الثالث والخمسون)۔

