بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنات

جن،‌بھوت‌کا‌خوف

سوال:۔

جن بھوت یا اَرواحیں کسی کو نقصان دینے کی طاقت رکھتی ہیں یا صرف یہ مفروضہ ہے؟ اکثر دیکھا گیا ہے رات کو بہت سے لوگ ڈَرتے ہیں، یعنی قبرستان اکیلے جانے سے یا جنگل میں اکیلے جانے سے، یا اکیلے گھر میں ڈَرتے ہیں، عام طور پر بچے تو گھر میں رات کے اندھیرے میں پیشاب بھی کرنے خود نہیں اُٹھتے، ماں باپ ساتھ جاکر کراتے ہیں۔ کیا یہ جن بھوت واقعی نقصان دے سکتے ہیں؟

جواب:۔

جن، آدمی کو نقصان پہنچاسکتے ہیں، مگر اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتے ہیں۔(۱)

  1. (۱) ثم إن استعاذتہ عن الخبث والخبائث مع أنہ محفوظ عن أثرھا إشارۃ إلٰی افتقار العبد إلٰی سبحانہ فی کل حالۃ ۔۔۔ ومما یدل علٰی ذٰلك روایۃ: إن ھٰذہ الحشوش محتضرۃ، رواہ أبوداوٗد والمراد منھا مواضع النجاسۃ، وقصۃ سعد مشھورۃ فی ذٰلك حیث وجد میتًا فی المغتسل وسمعوا قائلًا یقول ولَا یریٰ: قتلنا سیّد الخزرج سعد بن عبادۃ، رمیناہ بسھمین فلم نخط فؤادہ۔ (معارف السنن ج:۱ ص:۷۸ بیان الخبث والخبائث طبع المکتبۃ البنوریۃ، تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: آکام المرجان ص: ۱۳۷ الباب السابع والستون قتل سعد بن عبادۃ)۔