تعویذگنڈےاورجادو
جادوسےمتأثرشخصمقتولشمارہوگا
سوال:۔
جادو سے متأثر کوئی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو یہ ’’قتل‘‘ کا معاملہ ہوگا؟
جواب:۔
جی ہاں! اگر جادو سے متأثر ہوکر کوئی شخص مرجائے تو جادو کرنے اور کرانے والے دونوں قاتل ہوں گے، اور دُنیا اور آخرت میں ان پر قتل کا وبال ہوگا۔(۱)
- (۱) وقالت طائفۃ ان قتل بالسحر قتل ۔۔۔ الخ۔ (شرح فقہ الأكبر ص:۱۸۴، و شرح عقیدۃ الطحاویہ ص:۵۶۹)۔

