بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعویذ‌گنڈے‌اور‌جادو

شریعت‌میں‌جادوگروں‌کی‌سزا

سوال:۔

جادوگروں کی سزا قرآن و احادیث کی روشنی میں کیا ہے؟ جواب تفصیل سے دیں، کیونکہ اس وقت پاکستان کی آبادی میں ہر چوتھا خاندان اس ’’شیطانی عمل‘‘ سے فیض اُٹھا رہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ علماء اس کے خلاف اب باقاعدہ جہاد کریں۔

جواب:۔

اگر شرعی حکومت موجود ہوتی تو جادوگروں کو سزائیں دی جاتیں۔ لیکن جب کوئی شرعی قانون رائج نہیں ہے اور جادوگروں نے جگہ جگہ بورڈ لگا رکھے ہیں، تو ان کو سزا کون دے؟ البتہ مرنے کے بعد ان پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے سزا ملے گی۔