تعویذگنڈےاورجادو
کالاجادوکرنےاورکروانےوالےکاشرعیحکم
سوال:۔
کالا جادو کرنا تو حرام ہے، جو جادو کرتا ہے اور کراتا ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ اگر جو کراتا ہے اس کے خلاف جادو کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ کیونکہ والدہ صاحبہ کہتی ہیں کہ میں بھی اب ان پر تعویذ کراؤں گی جو ہم پر کرتے ہیں۔ مگر والد صاحب اجازت نہیں دیتے۔ اور قرآن کے چھٹے پارے میں ہے کہ کوئی اگر کسی کا کان کاٹے تو دُوسرا بھی اس کا کان کاٹے، اور مزید لکھا ہوا ہے یہ آیت سورۂ مائدہ کی ہے، جو ۴۴ تا ۴۵ ہے۔ اگر اِنسان کو بدلہ لینے کا حق ہے تو اِنسان یہ تعویذ بھی کرسکتا ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
جادو کا توڑ کرنا جائز ہے، مگر کسی پر جادو کرنا گناہ ہے۔(۱)
- (۱) فعمل السحر حرام وھو من الكبائر بالْإجماع۔ (شرح نووی علیٰ مسلم ج:۲ ص:۲۲۱، طبع قدیمی)۔

