تعویذگنڈےاورجادو
جادوکوجادوکےذریعہزائلکرنا
سوال:۔
کسی پر جادو کا اثر ہوگیا اور اس کے توڑ کا علاج جادو سے ہو، تو کیا کوئی شخص اپنی جان بچانے کے لئے جادو سے بچنے کے لئے ’’کالے علم‘‘ کے تعویذات استعمال کرسکتا ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:۔
جادو کو جادو کے ذریعے صرف اس صورت میں زائل کیا جاسکتا ہے کہ جب جادو توڑ کلمات میں کوئی کلمہ و جملہ شرکیہ نہ ہو، ورنہ ناجائز ہے، دُوسرے ادعیہ اور تعویذات سے زائل کیا جاسکتا ہے۔(۱)
- (۱) واتفقوا کلھم أیضًا علٰی أن کل رقیۃٍ وتعزیم أو قسم فیہ شرك باللہ فانہ لَا یجوز التكلم بہ ۔۔۔ وكذٰلك کل کلام فیہ کفر لَا یجوز التكلم بہ۔ (شرح فقہ اكبر ص:۱۸۴، شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۵۷۰ واللفظ لہٗ، طبع مکتبۃ السلفیۃ لَاھور)۔

