بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعویذ‌گنڈے‌اور‌جادو

تعویذ‌پہن‌کر‌بیت‌الخلا‌جانا

سوال:۔

اگر قرآن شریف کی آیات کو موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیا جائے تو کیا ان کو اُتارے بغیر کسی ناپاک جگہ مثلاً: باتھ رُوم میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

ایسی انگوٹھی جس پر اللہ تعالیٰ کا نام یا آیاتِ قرآنی کندہ ہوں، اس کو پہن کر بیت الخلاء میں جانا مکروہ لکھا ہے۔(۱)(عالمگیری ج:۱ ص:۵۰، مطبوعہ مصر)

  1. (۱) ویکرہ أن یدخل فی الخلاء ومعہ خاتم علیہ اسم اللہ تعالٰی أو شیء من القرآن كذا فی السراج الوھاج۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۰)۔