تعویذگنڈےاورجادو
پانیپردَمکرنےکیکیاحیثیتہے؟جبکہحدیثمیںپانیپرپھونکمارنےکیممانعتآئیہے
سوال:۔
ایک کتاب نظر سے گزری جس میں یہ حدیث مبارکہ تھی، ترجمہ: ابو سعید خدریؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے۔(ترمذی) اب مسئلہ یہ ہے کہ پانی پر کوئی آیت پڑھ کر دَم کرنے کے لئے پھونک ماری جاتی ہے، اس طرح سے پانی میں پھونک مارنا اور وہ پانی پینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
پانی پر دَم کرنے کی ممانعت نہیں، سانس لینے کی ممانعت ہے، واللہ اعلم۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اذا شرب أحدكم فـلا یتنفس فی الْإناء۔ (مشكٰوۃ ص:۴۲، باب آداب الخلاء، طبع قدیمی کتب خانہ، أیضًا: خیر الفتاویٰ ج:۱ ص:۳۴۵، طبع ملتان)۔

