بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعویذ‌گنڈے‌اور‌جادو

جائز‌مقصد‌کے‌لئے‌تعویذ‌کرنے‌والے‌کی‌اِقتدا‌میں‌نماز

سوال:۔

ہمارے یہاں کچھ لوگوں میں اختلاف ہے، اختلاف یہ ہے کہ ایک مولوی صاحب تعویذ کرتے ہیں، تعویذ ہر قسم کے کرتے ہیں اور تعویذ پر پیسے بھی لیتے ہیں، تو اس مولوی صاحب کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ اس بات کا مکمل جواب دیں، کتاب کا نام، صفحہ نمبر، جلد نمبر۔

جواب:۔

جائز مقصد کے لئے تعویذ کرنا، جو قرآن و حدیث کے الفاظ پر مشتمل ہو، جائز ہے، اور اس پر اُجرت لینا بھی جائز ہے، اور ایسے شخص کی اِقتدا میں نماز ہوجاتی ہے۔(۱)

  1. (۱) (قولہ صلی اللہ علیہ وسلم: خذوا منھم واضربوا لی بسھم معكم) ھٰذا تصریح بجواز أخذ الاُجرۃ علی الرقیۃ بالفاتحۃ والذکر وانھا حلال لَا کراھیۃ فیھا ۔۔۔ الخ۔ (شرح نووی علیٰ مسلم ج:۲ ص:۲۲۴)۔ أیضًا والثانیۃ: مسألۃ الاُجرۃ علی التعوّذ والرقیۃ وھی حلال لعدم کونھا عبادۃ۔ (فیض الباری ج:۳ ص:۲۷۶ طبع رشیدیہ کوئٹہ)