بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنت

کیا‌دولت‌مند‌پانچ‌سو‌سال‌بعد‌جنت‌میں‌جائیں‌گے؟

سوال:۔

کیا یہ دُرست ہے کہ تمام دولت مند، سرمایہ دار اور جاگیردار قیامت کے دن جنت سے ۵۰۰ برس دُور کردئیے جائیں گے، یا ان کو جنت میں جانے کے لئے ۵۰۰ برس تک انتظار کرنا پڑے گا؟

جواب:۔

حدیث صحیح میں ہے کہ فقراء مہاجرین، اغنیاء سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے۔(۱)

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: یدخل الفقراء الجنّۃ قبل الأغنیاء بخمس مائۃ عام، نصف یوم۔ رواہ الترمذی۔ (مشکوٰۃ ص:۴۴۷، باب فضل الفقراء)۔