بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جنت

دوبارہ‌زندہ‌ہوں‌گے‌تو‌کتنی‌عمر‌ہوگی؟

سوال:۔

انسان کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو کیا اسے اسی عمر میں زندہ کیا جائے گا جس عمر میں وہ مرا تھا؟

جواب:۔

اس کی تصریح تو یاد نہیں، البتہ بعض دلائل و قرائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ جس عمر میں آدمی مرا ہو، اسی میں اُٹھایا جائے گا۔