آخرتکیجزاوسزا
جہنمیخاوندوالیعورتکوجنتمیںکیاملےگا؟
سوال:۔
جنتی مردوں کو اللہ تعالیٰ بہت سے دُوسرے اِنعامات کے علاوہ حوریں بھی عطا فرمائے گا، جبکہ جنتی عورتوں کو حوروں کے بجائے کیا عطا فرمائے گا؟ خصوصاً جبکہ عورت جنتی ہے اور اس کا خاوند جہنمی ہے؟
جواب:۔
جو عورت جنتی ہو اور اس کا شوہر ۔۔۔نعوذ باللہ۔۔۔ جہنمی ہو تو اس کا عقد کسی جنتی سے کردیا جائے گا۔(۱)
- (۱) قال ھشام بن خالد: من میراثہ من أھل النار یعنی رجالًا دخلوا النار فورث أھل الجنۃ نسائھم كما ورثت امرأۃ فرعون۔ (التذکرۃ ص:۵۶۲، باب ما جاء أن فی الجنۃ أكلا وشربا ونکاحًا حقیقۃ، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔

