آخرتکیجزاوسزا
کیاسود،رِشوتلینےوالا،شرابپینےوالاجنتمیںجائےگا؟
سوال:۔
کیا کوئی مسلمان سود لینے، رِشوت لینے اور دینے، شراب پینے، جوا کھیلنے کے باوجود جنت میں جاسکتا ہے؟ کیونکہ کسی صاحب کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان سوائے قاتل کے اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر جنت میں چلا جائے گا۔ کیا شرک کرنے والے اور مرتد بھی جنت میں چلے جائیں گے؟
جواب:۔
کفر اور شرک کی معافی نہیں، باقی گناہوں کی معافی کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔(۱)
- (۱) ﵟ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦ وَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ ﵞ(النساء ١١٦) ۔۔۔ الخ‘‘۔ أیضًا ویغفر ما دون ذٰلك لمن یشآء من الصغائر والكبائر مع التوبۃ أو بدونھا ۔۔۔الخ۔ (شرح عقائد ص:۱۱۲، طبع خیر کثیر کراچی)۔

